the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

آسٹریلیا میں دہشت گرد حملوں کے پیش نظر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیاہے۔ کئی شہروں میں چھاپا مار کارروائیاں کرکے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آسٹریلیا کی وفاقی اور مقامی پولیس کے 800 سے زائد افسروں نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ سڈنی، برسبین اور لوگن میں دو درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ گرفتار 15 افراد میں سے ایک پر دہشت گردی سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ عوامی مقامات پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی



تھی تاہم اس منصوبے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کےمطابق دہشت گردوں نے شہری کو اغوا کرکے اس کے قتل کی ویڈیو جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہناہے کہ آسٹریلیا میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے، شدت پسند حامیوں پر زور دے رہے تھے کہ وہ آسٹریلیا میں دہشت پھیلائیں۔ انٹیلی جنس معلومات ملنے پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آسٹریلین حکام نے گزشتہ ہفتے پہلی بار الرٹ لیول ہائی کیا تھا جس کی وجہ عراق اور شام میں داعش کے ساتھ جنگ سرگرمیوں میں حصہ لے کر واپس لوٹنے والے دہشت گرد بتائے گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.